پشاور(آن لائن)آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں تحقیقات کے لیے نیب نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اکرم درانی کو صاحبزادے زاہد درانی سمیت طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے اکرام درانی اور زاہد درانی کو نوٹس ارسال کردیا گیا ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ اکرام درانی نے کرپشن کے ذریعے آمدن سے زائد اثاثے بنائے ، اکرم درانی کو7اکتوبر اور زاہد درانی کو 8اکتوبر نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اکرم درانی کواثاثوں سے متعلق تمام کاغذات لانے کی ہدایت کی بھی گئی ہے۔ نیب کے زاہد درانی کو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے پاس اکرم درانی کے اثاثوں سے متعلق اہم معلومات ہیں، نیب راولپنڈی اکرم درانی کے اثاثوں سے متعلق زاہد درانی کا بیان ریکارڈ کرے گا۔ نیب کے مطابق پیش نہ ہونے کی صورت میں نیب قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔
اکرم درانی طلب