پشاور (آن لائن) خیبر پختونخوا اسمبلی نے ٹور ازم ایکٹ 2019ء بھاری اکثریت سے منظور کرلیا۔ ایکٹ سینئر صوبائی وزیر برائے سیاحت و ثقافت عاطف خان نے پیش کیا۔ خیبر پختونخوا ٹور ازم ایکٹ 2019ء نئے سیاحتی مقامات کے قیام، سیاحت کی مارکیٹنگ، انتظام اور مربوط سیاحتی زونز کے قیام کیلیے قانونی فریم ورک فراہم کریگا۔ ایکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے پرائیویٹ سرمایہ کے فروغ میں بھی مدد فراہم کریگا۔