ڈی آئی خان‘بچوں کی لڑائی کا تنازع، اینٹ مار کر خاتون خانہ کو زخمی کردیا

51

ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی ) بچوں کی لڑائی کے تنازعے پر کوٹ عیسی خان میں ایک شخص نے اینٹ مار کر خاتون خانہ کو زخمی کردیا، مقدمہ درج۔ تھانہ درابن کی حدود میں کوٹ عیسی خان کے علاقہ میں بچوں کی لڑائی کے تنازعے پر مدے خان نامی شخص نے اینٹ مار کر الف بی بی کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ درابن پولیس نے زخمی خاتون کی رپورٹ پر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔