مدارس کے ذریعے انتشار نہیں پھیلانے دینگے‘شوکت یوسفزئی

49

الپوری (آن لائن) وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ مدارسے کے ذریعے انتشار نہیں پھیلانے دیں گے، مولانا فضل رحمن کو اسلام نہیں اسلام آباد کا بنگلا چاہیے، اس لیے احتجاج کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز شانگلاہلز ماڈل اسکول الپوری میں منعقدہ یوم والدین و تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب سے اسکول کے پرنسپل سید ساجد شاہ نے بھی خطاب کیا۔ شوکت یوسف زئی نے کہا کہ جمہوریت میں احتجاج اور جلسے وجلوس سب کا حق ہوتا ہے لیکن 15برس تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہنے والے مولانا فضل رحمان نے کشمیرکاز کے لیے ایک بات بھی نہیں کی اور اب انتشار پھیلانے پر اتر آئے ہیں ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ مولانا کو اسلام آباد میں بنگلا چاہیے اور اس کے لیے احتجاج کررہے ہیں ۔ انہوں اسلام کی کوئی خدمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک کو ایسی قیادت ملی ہے جنہوں نے پوری دنیا کے سامنے اسلام کا مفہوم بتا کر کشمیری مسلمانوں کی حق خودارادیت کی جس طرح ترجمانی کی وہ رہتی دنیا تک ایک مثال رہے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کردار کی پورے ملک اور عالمی دنیا کے مسلمان وعلماء عالم اسلام کی صحیح ترجمانی قرار دے رہے ہیں۔اور عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ ملک کی ترقی سڑکوں پرآکر نہیں ہوسکتی بلکہ تعلیم کی ترقی میں مضمر ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم حاصل کریں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر تعلیم کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو لوٹ کر ہزاروں ارب قرضے چڑھائے ہیں ہمیں اب قرضو ں کا سود دینا پڑتا ہے۔ زرداری نے 15 ہزار ارب قرضہ لیا ، نواز شریف نے 30 ہزار ارب پر پہنچا دیا ہم نے اپنے دور حکومت میں قرضوں کی واپسی کی۔ انہوں نے طلبہ کی کارکردگی کی تعریف کی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ۔
شوکت یوسفزئی