محکمہ پولیس کا نام روشن کرنیوالے اہلکار محکمہ اور عوام کیلیے سرمایہ ہیں

51

ڈیر ہ اسماعیل خان (آئی این پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس کا نام روشن کرنے والے اہلکار محکمہ اور عوام کیلیے ایک سرمایہ ہیں‘ قبضہ مافیا ‘ سود خوروں ‘ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائیاں زور و شور سے جاری رہیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ پولیس کی جانب سے سود خوروں ‘ قبضہ مافیا ‘آئس اور منشیات کیخلاف 15روزہ مہم کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے تھانہ جات کے ایس ایچ اوز میں تعریفی اسناد اور نقد انعام تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر کیا ۔ ڈی پی او دلاور خان بنگش نے اس موقع پر ڈیرہ پولیس کی طرف سے چلائی جانے والی 15روزہ مہم کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران میں سرٹیفکیٹ اور نقد انعام تقسیم کیے۔ ڈی پی او ڈیرہ دلاور خان بنگش نے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال و عزت و آبرو کی محافظ ہے ‘ کسی قانون شکن کے ساتھ رعایت نہیں کی جائے گی ‘ قانون سے کھلواڑ کرنے کرنے والوں کیخلاف آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔