ہفتے میں کتنی ورزش سے دل کی شریانیں صحتمند رہتی ہیں؟

183

نئی تحقیق کےمطابق دل کی مرکزی شریانوں کو سخت ہونے سے روکنے کے لیے ہفتے میں چار سے پانچ بار ورزش کرنا انتہائی مفید ہے۔
ساٹھ سال کی عمر والے 100 افراد کا جائزہ لینے سے پتا چلا ہے کہ ہفتے میں دو یا تین مرتبہ ورزش سے صرف چند شریانیں صحت مند رہتی ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی ورزش سے دل کے امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ مگر زندگی کے درست مرحلے پر ورزش کی درست مقدار سے دل اور خون کے نظام دونوں پر عمر کے اثرات کم کر دیتا ہے۔
جرنل آف فیزی اولوجی میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں ورزش کی ماضی کی عادتوں اور دل کی شریانوں میں سختی کا جائزہ لیا گیا۔
امریکی محققین نے دریافت کیا ہے کہ ہفتے میں دو سے

تین مرتبہ (30 منٹ فی سیشن) ورزش کرنے سے سر اور گردن کو جانے والی شریانیں صحت مند رہتی ہیں۔ تاہم جو لوگ ہفتے میں 4 سے 5 مرتبہ ورزش کرتے ہیں ان کی مرکزی شریانیں بھی صحت مند رہتی ہیں۔
OOO