کورونا وائرس کی علامات

399

کورونا وائرس کی علامت میں
٭ناک کا بہنا
٭ بہت زیادہ کھانسنا
٭گلاب خراب ہونا
٭ بخار ہونا
٭سانس کا مشکل سے لینا۔ سانس لینے میں مشکل ہونا
٭نمونیا ہونا شامل ہیں۔
خون کا ٹیسٹ، ناک کے مائع کے کلچر یا گلے سے تھوک کے کلچر سے جراثیم کو آسانی سے پہچانا جاسکتا ہے۔
کورونا وائرس کا ابھی تک کوئی علاج نہیں نکل سکا ہے اور نہ اس کی کوئی ویکسین آئی ہے اس لیے احتیاط کریں، کرونا وائرس ہے، بیکٹیریا نہیں ہے اس لیے اینٹی بائیوٹک کام نہیں کرے گی۔
اگر وائس خطرناک والا نہ ہوا تو علامات تین سے پانچ دن میں چلی جائیں گی مگر اگر خطرناک والا ہوا تو علامات اوپر کے سانس کے نظام سے نیچے پھیپھڑوں کی طرف آجائیں گی، جس سے نمونیا کا خطرہ ہے، اس کے علاوہ اگر یہی وائرس گردوں تک پہنچ جائے تو گردے فیل ہوجاتے ہیں جس کے باعث اچانک موت واقع ہوجاتی ہے، اس لیے جلد تشخیص اور مؤثر علاج بہتر ہے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ گوشت، مرغے، انڈے، مچھلی بناتے ہوئے احتیاط کریں کہ کوئی بھی چیز کچی نہ رہ جائے، اچھی طرح پکا کر کھائیں۔
اگر آپ چاہیں تو بچوں کو فلوشاٹس (نزلہ، زکام کی ویکسین) لگوا سکتے ہیں۔
زیادہ سے زیادہ وٹامن سی لیں کیونکہ یہ نزلہ، زکام کو روکتا ہے، اس لیے کینو کھائیں یا وٹامن سی کی ٹیبلٹ لیں یہ آپ کی مرضی ہے۔