کیا آپ اپنے بچے کو زہریلی بوتل میں دودھ پلا رہے ہیں

295

پولی کار بونیٹPolycarbonate (PC) ایسا پلاسٹک ہے جو عام طور پر بچوں کی دودھ کی بوتلوں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے ، اس پلاسٹک میں ایک زہریلا کیمیکلBisphenol-A (BPA)پایا جاتا ہے ، جو نومولود اور شیر خوار بچوں میں کینسر ، دماغی امراض ، دل کے امراض ، نشوونما کے مسائل ،ذیابیطس ، تولیدی مسائل وغیرہ جیسی خطرناک بیماریوں کا ایک بڑا سبب ہے ۔ یہ علامات زندگی کے کس بھی دور میں طاہر ہو سکتی ہیں ۔
اسی وجہ سےPolycarbonateسے تیار شدہ دودھ کی بوتلیں امریکا ، کینیڈا، یورپ(برطانیہ ، جرمنی ، فرانس ، ہالینڈ ، بیلجیئم ، سوئٹزر لینڈ وغیرہ) اور تقریباً تمام ترقی یافتہ ممالک میں تیار کرنے اور بیچنے پر پابندی ہے ۔ دنیا کے تمام ممالک کے بچے ایک جیسے تحفظ کے حق دار ہیں ۔
پاکستان میں پہلی مرتبہ انسان دوست اور محفوظ پلاسٹک یعنی پولی پروپلینPoly propylene (PP) میں بچوں کی بوتلیں تیار کی جار ہی ہیں ، جو کہ بچوں کی بوتلوں کے لیے موزوں ترین پلاسٹک سمجھا جاتا ہے اور BPA-FREE یعنی زہریلے کیمیکل سے پاک ہے ۔
آپ اپنے بچے کو صرف(PP) پلاسٹک سے بنی ہوئی دودھ کی بوتلیں استعمال کروائیں اور بوتل خریدنے سے پہلےBPA- FREE کا نشان ضرور دیکھیں ۔ صرف محفوظ پلاسٹک کا انتخاب کریں ۔