کرونا وائرس:حسین لاکھانی ہسپتال میں پچاس بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم

610

کورونا وائرس کی روک تھام اور متاثرہ افراد کے مفت علاج و معالجے کے لئے حسین لاکھانی اسپتال میں پچاس بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈقائم کریاگیا.

حسین لاکھانی ہسپتال کے چئیرمین نوید لاکھانی نے بلدیہ عظمیٰ کی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آئسولیشن وارڈ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا جہاں وینٹیلیٹرز، انکیوبیٹرز اور دیگر آلات بھی دستیاب ہوں گے۔ نوید لاکھانی نے کہا کہ مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ ہیں، کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو علاج کی سہولت دے سکیں۔ انہوں نے کاروباری طبقے سے درخواست کی آگے آئیں اور مشکل حالات میں خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کریں۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کے ایم سی ڈاکٹر سلمہ کوثر نے کہا کہ کرونا اتنا خطرناک نہیں جتنا اسکو بنادیا گیا ہے ، میئر کراچی بھی اسکی روک تھام کے لئے متحرک ہیں۔ اس موقع پر سربراہ بیت المال سندھ حنید  لاکھانی ، چئیرمین حسین لاکھانی ٹرسٹ نوید لاکھانی، ایم پی اے ڈاکٹر عمران علی شاہ اور ڈائرایکٹر ہیلتھ سلمہ کوثر نے آئسولیشن وارڈز کا دورہ بھی کیا۔