کراچی ،کورونا کے بعد کانگو وائرس کا مریض بھی سامنے آگیا

529

کراچی  میں کورونا وائرس سےمتاثرہ مریضوں کے بعد کانگو وائرس کا شکارمریض بھی سامنے آگیا۔

کورونا وائرس  کے بعد کراچی میں کانگو کا مریض بھی سامنےآنے پر لوگوں میں تشویش بڑھ گئی ، جناح اسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق کراچی میں رواں سال رپورٹ ہونے والا کانگووائرس کا یہ پہلا کیس ہے ۔

سربراہ جناح اسپتال سیمی جمالی کا کہنا ہےکہ  کانگو وائرس کے مریض کو دوسرے وارڈ میں رکھنے کا انتظام کر رہے ہیں جبکہ  جناح اسپتال کا آئسولیشن وارڈ کورونا وائرس کے مریضوں کیلئےمختص کردیا گیاہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں دہشت پھیلانے والا کورونا وائرس پاکستان میں 3 افراد کی جان لے چکا ہے جن میں سے ایک ہلاکت گزشتہ روز کراچی سے سامنے آئی تھی۔