کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ صحت سندھ نے جعلی ڈومیسائل پر اسٹاف نرسزکی بھرتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ بھر میں نئے بھرتی ہونیوالے اسٹاف نرسز کے ڈومیسائل کی تصدیق کی ہدایت کی ہے۔
اس حوالے سے باقائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ صحت نے سند ھ کے تما م اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کواسٹاف نرسوں کے کوائف جاری پروفاما کے مطابق فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
محکمہ صحت کی جانب سے 13اپریل2020کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے تمام اضلاع میں نئے بھرتی ہونیوالے اسٹاف نرسز کے نام،والدیت،تاریخ پیدائش،ذات ،شناختی کارڈ نمبر،ضلع کا ڈومیسائل،پی آر سی،تعلیمی اسنادومتعلقہ بورڈ اور دیگرمعلومات جاری کئے گئے پروفاما کے مطابق مہیا کی جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت سندھ میں ملک کے دیگر صوبوں کے ڈومیسائل کے حامل اسٹاف نرسز کی بھرتیوں کا انکشاف ہوا تھا جنھوں نے ملازمتوں کیلئے سندھ کا جعلی ڈومیسائل بنوایا تھا ۔