کورونا کے خلاف جنگ کے لئے چینی ماہرین کی 8 رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ٹیم کے ہمراہ حفاظتی سوٹ،10ہزار ٹیسٹنگ کٹس،وینٹی لیٹرز،تھرمل اسکینرز اوراین فائیو ماسک بھی پاکستان آئے ہیں۔
پاکستان آمد پر چین کے وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستان نے ساتھ دیا ہے،وبا کے خاتمے تک چین بھی پاکستان کی مدد جاری رکھے گا،چین نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کر رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ چائنیز ماہرین نے تجربات کے تبادلے کیلئے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ٹیم نے لاہور، اسلام آباد، کراچی، خیبر پختونخوا کے ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔
میڈیکل ٹیم کے سربراہ مامینگ ہوئی کا کہنا تھا کہ چائنیز حکومت نے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے۔پاکستان کی طرف سے بھیجا گیا حفاظتی سامان ہمیشہ چائنیز عوام یاد رکھیں گے۔
چین کی جانب سے گلگت بلتستان کے لیے خصوصی طور پر 5 وینٹی لیٹرز، 2 لاکھ فیس ماسک، 2 ہزار این 95 ماسک خنجراب بھجوائے گئے جس میں 2 ہزاز ٹیسٹنگ کٹس، 2 ہزار حفاظتی سوٹ بھی شامل تھے۔