رمضان المبارک کا مہینہ اخوت ایثار کا بھی مہینہ ہے‘اعظم علی نعیمی

75

لاہور(این این آئی )محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے مرکزی امیر پیر محمد اعظم علی نعیمی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ اخوت ایثار کا بھی مہینہ ہے ،جامعہ سیدنا آ منہ للبنا ت میں مخیر حضرا ت صدقہ و خیرات اور زکواۃ دے کر اپنی آخر ت کو سنوار یں ، رمضان کے روزے اللہ تعالی نے اس لیے فرض کیے ہیں تاکہ ہم متقی بن جائیں ۔ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے مو تی مسجد ٹا ئون شپ میں درس قرآ ن میں نماز یو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے کہاکہ شعائر اسلام سے مذاق نہ کیا جائے، کوونا وائرس سے بچا کے لیے ماہ مقدس میں احتیاطی تدابیر کے علاوہ خصوصی طور پر گناہوں سے توبہ اور اللہ تعالی کو راضی کرنے کے لیے رجوع الی اللہ ہی امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل ہے۔ انہو ں نے کہاکہ محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے زیراہتمام جامعہ سیدنا آ منہ للبنا ت گر ین ٹا ئو ن 289پا نچ ڈی آئی کی زمین خر یدادری کے زمرے میں 33لاکھ فور ی واجب ادا ہے ر مضان المبارک میں تمام مخیر حضرا ت سے اپیل ہے کہ وہ جامعہ سیدنا آ منہ للبنا ت پر اجیکٹ میں زیادہ سے زیادہ تعا ئون فرما ئیں تاکہ بچیوں کیلیے یہ مدر سہ جلد سے جلد تعمیر ہو سکے۔