لاک ڈاؤن میں نرمی کے منفی نتائج آرہے ہیں، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

80

گلگت (صباح نیوز) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ لاک ڈائون میں نرمی کے منفی نتائج سامنے آرہے ہیں، عوام نے سماجی فاصلے اور ایس او پی پر عمل درآمد نہیں کیا تو لاک ڈائون مزید سخت کیا جائے گا، انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سماجی فاصلے، ماسک کا استعمال اور ایس او پی پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور تاجروں کو بھی اس کا پابند بنایا جائے بصورت دیگر ان کیخلاف کارروائی کی جائے اور ماسک کے بغیر باہر آنے والوں پر بھی سختی کی جائے اور ان پر 100 روپے جرمانہ کیا جائے، دریں اثنا وزیراعلیٰ نے ماسک نہ پہننے پر پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت برکت جمیل پر 100 روپے جرمانہ کیا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کرونا وائرس سے بچائو کیلیے ایس او پی پر عملدرآمد کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں اور سڑکوں میں سماجی دوری اور ایس او پی کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، ہمیں انسانی جانیں عزیز ہیں ہم نے کرونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کیلیے ملک کے دیگر صوبوں سے سخت اقدامات کیے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ لاک ڈان میں نرمی کو ماسک کے استعمال، سماجی دوری اور دیگر ایس او پی سے مشروط کیا گیا ہے۔ عوام غیر سنجیدگی اور ایس او پی پر عملدرآمد نہیں کیا تو لاک ڈان سے زیادہ سخت کیا جائیگا۔