چینی انکوائری کمیشن کی تحقیقات میں وزیر اعلیٰ سندھ طلب

363

اسلام آباد : انکوائری کمیشن نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کوبھی شوگر اسکینڈل میں کل طلب کرلیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے ترجمان کاکہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے چینی سبسڈی کے معاملے پر سوالات کیے جائیں گے، شوگر انکوائری کمیشن مراد علی شاہ کا بیان ریکارڈ کریگا ۔

خیال رہے کہ کمیشن 2016 تا 19 اور 2019 تا 20میں چینی بحران سے متعلق تحقیقات کررہاہے،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی انکوائری کمیشن کو ریکارڈ بیان کرادیا ہے۔