اگلے تین سے چار ہفتے میں پاکستان کی ایکسپورٹ متاثر ہوگی، مشیر خزانہ

392

اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت 3فیصد تک سکڑے گی،اگلے تین سے چار ہفتے میں پاکستان کی ایکسپورٹ متاثر ہوگی،معیشت پردباؤ نہیں ڈالنا چاہتے،ٹیکسز اکٹھےکرناچاہتےہیں۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ لاک ڈاؤن صرف انتہائی ضروری حالات میں جاری رہ سکتاہے، لاک ڈاؤن کےدوران معیشت کومرحلہ وارکھول رہےہیں،غیرملکی سرمایہ کاری میں 100فیصداضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت میں روپےکومارکیٹ ریٹ پرلایاگیا،روپے کی قدرکومصنوعی طور پربڑھایاگیاتھا،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالرزتھا،کنسٹرکشن انڈسٹری کےلیےفکسڈ ٹیکس متعارف کیاگیاہے،آئی ایم ایف ریلیف پیکیج کوسپورٹ کررہاہے۔