یوم علیؓ کا جلوس نکالنے پر پابندی عائد

385

لاہور: پنجاب حکومت نے یوم علیؓ کے جلوس نکالنے پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نےرمضان المبارک کے آخری عشرے میں اور یوم علیؓ پر جلوس نکالنے پر پابندی کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ایس او پیز پورا کرنے پر امام بارگاہوں اور گھروں پر مجالس کرنے کی اجازت ہوگی ۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مجالس کا دورانیہ 1 گھنٹے ہوگا جس میں محدود تعداد میں لوگ شرکت کرسکیں گے۔

نوٹیفیشن میں کہا گیا ہےکہ امام بارگاہوں میں مجالس فرش پر ہوں گی اور شرکا میں فاصلہ 6 فٹ ہوگا جبکہ 50 سال سے زاائد عمر کے افراد اور بیماروں کو امام بارگاہوں میں نہیں آئے گا۔