علامہ ڈاکٹر خالد محمود نے پوری دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کی نمائندگی کا حق ادا کیا

234

لاہور (نمائندہ جسارت)مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی امیر سید عطا المہیمن بخاری ،نائب امیر پروفیسر خالد شبیر احمد ،سید محمد کفیل بخاری ،ملک محمد یوسف ،سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالد چیمہ ،میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار، مولانا محمد مغیرہ ، ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار ، مولانا تنویر الحسن احرار ،قا ری محمد قاسم بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے عالم اسلام کے مایہ ناز اور متبحر عالم دین حضرت مولانا ڈاکٹر علامہ خالد محمود (مانچسٹر) کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً پون صدی پر محیط ان کی علمی و دین وتصنیفی اور فکری خدمات جلیلہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاہے اور کہا ہے کہ علامہ ڈاکٹر خالد محمود نے پوری دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کی نمائندگی کا حق ادا کیا ، مرحوم نے زندگی بھر اعلاء کلمۃ الحق کا اظہار کیا اور مشکل اور دقیق سے دقیق مسائل پر امت کی رہنمائی کی ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیںہو سکتا ۔احرا ر رہنماؤں نے کہا کہ مولانا مرحوم کے شاگردان رشید ،معتقدین کا حلقہ پوری دنیا میںپھیلا ہوا ہے جو نور اسلام کی بصیرت کا علم بردار ہے ۔ان کے چلے جانے کا غم فطری طور پر ضرور ہے لیکن اس بات کی خوشی بھی ہے کہ انکے لگائے ہوئے پودے تن آور درخت بن چکے ہیں اور ان کی چھاؤں مسلما نوں پر سایائے رحمت ہے ان کی خدمات جلیلہ کو مدتوں یاد رکھا جائے گا ۔دین وسیاست کے مسائل پر ڈاکٹر علامہ خالد محمود جو اعتدال کی رہ نکالا کرتے تھے وہ کسی اور کے بس کا روگ نہیں ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔