کورونا ولاک ڈائون پر حکومت کی کوئی متفقہ قومی پایسی نہیں

71

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجرنے کہا ہے کورونا لاک ڈائون پر حکومت کی کوئی متفقہ قومی پایسی نہیں۔ کنفیوژن کی وجہ سے حیرانگی، بے بسی اور افراتفری پھیل رہی ہے۔ لاک ڈائون کی وجہ سے معیشت بھی تباہ کرلی اور کورونا وائرس پر بھی کنٹرول نہیں ہوسکا۔ عمران خان ٹیم لیڈر ہیں اس تباہی کے وہ واحد ذمے دار ہیں۔کنٹرولڈ ڈیموکریسی میں ریاست اور سیاست کا ٹکرائو فطری امر ہے۔ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں کار بے کار بنادی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیاسی، اقتصادی اور سماجی بحران قومی وحدت کے لیے خطرناک شکل اختیار کر رہاہے۔ آٹا چینی، ادویات، انرجی پروڈکشن اسکینڈلز، تیل کی عالمی منڈی کے مقابلہ میں قیمتیں،عوام کی جیبوں پر ڈاکا اور بلدیاتی انتخابات سے فرار عمران خان حکومت کی نااہلی، غیر جمہوری اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کورونا وبا اور لاک ڈائون میں نقصانات سے ظاہر ہوگیاہے کہ بااختیار بلدیاتی نظام ہوتا تو عوام کو سہارا ملتا۔مزیدبراں انہوں نے مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر فاشسٹ مودی سرکا ر کے ظلم و جبر کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری، عالم اسلام اور عالمی ادارے بھارت کے ظلم کو روکیں۔ پورا خطہ فساد کی نظر ہو جائے گا جو عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرناک ہوگا۔