شادی شارج، ایل بی او ڈی پل کی حالت خستہ، دیواریں گر گئیں

81

شادی لارج (نمائندہ جسارت) ایل بی اوڈی پل کی حالت خستہ، دیواریں گر گئیں، فرش ٹوٹ گیا، حادثات معمول بن گئے۔ شادی لارج کے نزدیک ایل بی او ڈی سیم نالے کا پل جو پچاس سال قبل تعمیر ہوا تھا، اب مذکورہ پل زبوں حالی کا شکار ہوچکا ہے، پل کا فرش مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے جس سے درجنوں افراد حادثات کا شکار ہوچکے ہیں۔ سیفل پل کے نیچے پانی کا واٹر کورس ہے اور اوپر سے آبادی کے لیے گزرگاہ بنی ہوئی ہے، پل کے اوپر بنا فرش جگہ جگہ سے ٹوٹ گیا ہے، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت پل پر لکڑیاں رکھ کر گزر رہے ہیں، اب تک درجنوں افراد اور بچے پل عبور کرتے ہوئے سیم نالے میں گر کر زخمی ہوچکے ہیں۔ علاقہ مکینوں شہباز کپری، سلیمان کپری، عالم خان پٹھان ودیگر نے ڈپٹی کمشنر بدین، سیڈا چیئرمین، چیف سیکرٹری سندھ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مذکروہ سیفل پل کی جلد تعمیر کرکے قیمتی انسانی جانیں بچائی جائیں بصورت دیگر ڈی سی بدین کے دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے۔