وہاڑی ،ملتان روڈپرٹریفک حادثہ،2افرادجاں بحق

66

وہاڑی (آئی این پی ) وہاڑی میں ملتان روڈ اڈا ٹھینگی کے قریب آئل ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔جمعہ کی صبح ہونے والے حادثے میں واقعے کے بعدٹینکر کا ڈرائیورفرارہوگیا۔ پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا۔پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔ دونوں نعشوں اور ٹرالر کوتحویل میں لے لیا۔جاں بحق افراد دنیاپور کے رہائشی تھے۔