ملائیشیا میں پھنسے پاکستانی  وطن واپس پہنچ گئے

317

لاہور: ملائیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا کام شروع کر دیا گیا  ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پاکستان کی  درخواست پر ملنڈو ائیر لائن نے آج دوسپشل طیارے لاہور بھیجے، دونوں پروازوں میں 333مسافر لاہور پہنچے ہیں ۔

پرواز نمبر اوڈی 131اور اوڈی 8131 کی پرواز نے لاہورمیں لینڈ کیا،دونوں پروازوں میں کوالالمپوراور ملائیشیا کی جیلوں میں قید  سینکڑوں پاکستانی لاہور پہنچ گئے ۔

ائر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کے بعد قیدیوں کو ڈی سی لاہور کے حوالے کر دیا گیا،پنجاب حکومت نے ان قیدیوں کو شہر میں مختلف قرنطینہ سینٹر میں منتقل کرنا شروع کر دیا  ہے۔

ائر پورٹ سے کسی بھی قیدی یا مسافر کو گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی  ہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دونوں طیاروں کو لینڈنگ اور پارکنگ کے بہترین انتظامات سے نوازا ۔

دونوں جہازوں کے پائلٹ طیارے میں ہی موجود رہے ، ملنڈو ائر کے کرو نے اسپشل حفاظتی کٹس پہن رکھی تھیں،طیاروں کے کپتانوں نے حکومت پاکستان کا بہتر انتظامات پر  ائر ٹریفک کنٹرولر کا شکریہ ادا کیا ۔