وزیر اعظم میرے خلاف پروپیگنڈے کا نوٹس لیں، فردوس عاشق

154

سیالکوٹ (آن لائن) سابق مشیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میرے خلاف چند بونے میڈیا کے اندر پروپیگنڈے میں مصروف ہیں جن کیخلاف عید کے بعد قانونی کارروائی کروں گی، اتوار کے روز صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت جاری رکھوں گی، اپنے خلاف ہونے والی کارروائیوں کو میڈیا میں لانا چاہتی تھی لیکن میرے قائد وزیراعظم عمران خان کے میسج آنے کے بعد ایسا نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں 2500 ووٹ لینے والی پارٹی ہیڈ سے ملنے کی کوشش کی افواہیں ، میڈیا میں پھیلانے والے جلد ناکام ہوں گے۔ چند حکومتی سیاسی بونوں کی طرف سے میرے خلاف پروپیگنڈا جاری ہے، وزیر اعظم کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ،میں نے اپنی زبان بند رکھی ہوئی ہے اگر مجھے مجبور کیا گیا تو خاموش نہیں رہوں گی بلکہ ان بونوں کے نہ صرف منہ بند کروں گی بلکہ انہیں گھر تک چھوڑ کر آئوں گی۔