کاشتکاروں کے گھروں پرچھاپے مناسب اقدام نہیں ،مرکزی چیئرمین کسان بورڈ

112

بہاول پور( آن لائن) مرکزی چیئر مین کسان بورڈ پاکستان جام حضور بخش لاڑ کی قیادت میں کسانوں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعید سے ملاقات کی اور کسانوں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر کاشتکاروں کے گھروں میں چھاپے مار کر گندم برآمد کر رہی جو کے مناسب اقدام نہیں ہے کاشتکار اپنے گھر میں سال بھر کی گندم اکٹھی کرکے استعمال میں لاتے ہیں اور اس گندم کو بطور بیج بھی استعمال میں لایا جاتا ہے ۔