اسمارٹ لاک ڈائون نے پورے ملک میں کنفیوژن پھیلا دیاہے

88

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی112کے امیررائے محمدجاوید،جنرل سیکرٹری محمدطبیب انصاری،نائب امیر میاںسہیل انجم جے آئی یوتھ کے صدر میاںعمران نے کہا ہے کہ کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔اسمارٹ لاک ڈائون نے پورے ملک میں کنفیوژن پھیلا دیاہے۔ مساجد میں ضابطہ کی پابندی ہر حکومت کا سارا زور رہا ۔جماعت اسلامی کورونا وائرس، لاک ڈائون میں متاثرین کی مدد جاری رکھے گی اور سیاسی بحرانوں کے مقابلہ کے لیے بھی ملک گیر تحریک کے ذریعے عوام کو متحد کیا جائے گا۔کورونا وائرس اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے لاک ڈائون میںسب سے زیادہ قر بانیاں پاکستان کے تا جر برادری نے دی ہے، حالیہ لاک ڈائون کی وجہ سے ملک بھر کا کاروباری طبقہ شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے،تاجروں کے لیے دکانوں، گھروں کا کرایہ اور ملازمین کی تنخواہیں اور یو ٹیلیٹی بلز ادا کر نا بھی مشکل ہو چکا ہے، حکومت نے تاجر برادری کے لیے اب تک جتنے بھی ریلیف پیکجز کا اعلان کیا وہ محض زبانی جمع خر چ کے سوا کچھ بھی نہیں اور نہ ہی ان اعلانات سے تاجروں، چھوٹے دکانداروں کو کچھ مل۔ انہوں نے کہا کہ بجلی بلوں پر رعایت کی مد میں اعلان کردہ 50 ارب روپے کے پیکیج میں سے بھی ابھی تک کاروباری طبقے کو کچھ نہیں ملا، ہم حکو مت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ تاجر برادری کی صنعتوں، کاروبار، گاڑیوں اور دیگر قر ضوں پر سود کو ختم کیا جا ئے اور اصل رقم کی ادائیگی 6ماہ کے لیے موخر کی جا ئے جبکہ ملک میں لاک ڈائون کے اثرات کو کم کر نے اور معیشت کے پہیے کو رواں رکھنے کے لیے حکو مت تاجروں سے ملکر SOPبنائے۔