اب قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، میں وہی کررہاہوں جو عوام کے لیے بہتر ہے، وزیر اعظم

359

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے کے سربراہ واجد ضیاء کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ اب قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، میں وہی کررہاہوں جو عوام کے لیے بہتر ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ واجد ضیاء نے بہت اچھی رپورٹ تیار کی ہے، واجد ضیاء نے تحقیقاتی رپورٹ میں کوئی ابہام نہیں چھوڑا،میں کسی مافیا کو نہیں چھوڑوں  گا، ایسے مافیاز کے خلاف دو دہائیوں سے جہدوجہد کررہاہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں آکر پتہ چلا کہ ملک میں کتنے بڑی مافیا سرگرم ہیں،ان مافیاز کے سامنے کسی صورت نہیں جھکوں گا،کوئی چاہے کتنا ہی میرے قریب ہو ، معافی نہیں ملے گی، قانون کے مطابق فیصلے کروں گا جانتا ہوں یہ مافیا بہت مضبوط ہے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو برے طریقے سے لوٹا گیا ، دیگر مافیاز کو بھی بے نقاب کروں گا، جس شعبے میں دیکھوں مافیا ں سرگرم ہے،خوشی ہے کہ  کرپشن کے خلاف کابینہ میرے ساتھ ہے۔