متحدہ دہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم پاکستان) کے رہنمااور رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری اور ان کے اہلخانہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی،انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ان کے والدین ، زوجہ اور دو بیٹیاں کورونا میں مبتلا ہوئے ، آج میرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے اہلخانہ میں صرف منجھلی بیٹی اور ان کی دوسری اہلیہ مدیحہ نقوی کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
گذشتہ دنوں میرے والدین،زوجہ،2 بیٹیاں کورونا میں مبتلا ہوئے۔
آج میرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
اہل خانہ میں صرف منجھلی بیٹی اور مدیحہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
تمام احباب سے دعا کی درخواست ہے۔
خدارا احتیاط کریں، محفوظ رہیں، کیونکہ ہسپتالوں میں جگہ کا کال ہے#CoronaIsReal— Faisal Subzwari (@faisalsubzwari) June 4, 2020
فیصل سبزواری نے تمام احباب سے دعا کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا احتیاط کریں،محفوظ رہیں، کیونکہ ہسپتالوں میں جگہ نہیں ہے۔