ایبٹ آباد سے اسلام آباد جنازہ پر جانے والی فیملی کی گاڑی ہزارہ موٹر وے پرتیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں دوخواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ دوخواتین شدیدزخمی ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد انڈہ نوراحمد سے ایک ہی خاندان کے افراد اسلام آباد جنازے پر جارہے تھے کہ ان کی کیری سوزوکی ہزارہ موٹر وے پر تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں اقبال مغل،سعیدمغل، ان کی ہمشیرہ اور والدہ جاں بحق ہوگئے جب کہ زوجہ اقبال مغل اور زوجہ سعیدمغل کو شدید زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ کے جاں بحق افراد میں ماں،بہن ،دوسگے بھائی اور ایک چچازاد شامل ہیں۔