گورنر ہاؤس کے ڈاکٹر پر مبینہ زیادتی کا الزام جھوٹا نکلا

584

گورنر ہاؤس کے ڈاکٹر کی خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس کا ڈراپ سین،ڈاکٹر پر مبینہ زیادتی کا الزام جھوٹا نکلا، خآتون نے الزام واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کے ڈاکٹر کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب ہوگئی ہے گورنر ہاؤس کے ڈاکٹر مشرف پر زیادتی کا الزام لگانےوالی اعظمی شہزادی نے جوڈیشل مجسٹر یٹ  کینٹ کے سامنے اپنے تحریری  بیان میں اعتراف کیا کہ گورنر ہاؤس کے ڈاکٹر مشرف نے اس کےساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کی۔

خاتون نےکہا کہ میں  جھوٹا مقدمہ درج کروانے کے اپنے جرم کا اعتراف کرتی ہوں اور ڈاکٹر کے خلاف اپنی ایف آئی آر بھی واپس لیتی ہوں۔

ذرائع نے بتایاہے کہ اعظمی نامی خاتون بلیک میلر گینگ کا حصہ ہے،اس پرلاہور سمیت کئی شہروں میں پہلے ہی مقدمات درج ہیں،اعظمی پر لاہور، لودھراں سمیت کئی شہروں میں لوگوں کو بلیک میل کرنے کیلئےانکےخلاف جھوٹےمقدمے درج کروائے۔

ڈاکٹر مشرف کے خلاف زیادتی کا جھوٹا الزام لگانے والی اعظمی شہزادی کے خلاف لاہور کے علاقہ سندر میں زناکاری کا مقدمہ بھی درج ہے۔