وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب کی ملاقات

280

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے جس میں جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کی تعیناتی سمیت دیگر معاملات پر مشاورت ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات کی ،جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کیلئے مختص کیے گئے بجٹ اور جنوبی پنجاب میں سیکرٹریٹ کے قیام پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں جنوبی پنجاب میں جلد ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی تعینات کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم سے آئندہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کیلئے خصوصی پیکج کی بھی درخواست کی۔