کراچی: لیاری کھڈا مارکیٹ میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی

445

کراچی کے علاقے لیار ی کھڈا مارکیٹ میں واقع  5 منزلہ عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے قدیم علاقے لیاری کھڈہ مارکیٹ میں مخدوش قرار دی گئی 5 منزلہ رہائشی عمارت دراڑیں پڑنے کے باعث ایک جانب جھک گئی جس پر مکینوں کو فوری طور پر عمارت سے نکلنے کی ہدایات دی گئیں۔

مکینوں کے بلڈنگ سے نکالنے کے دوران  گرگئی جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق  ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔عمارت کے ملبے تلےدرجنوں افراد کے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقعے پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا، پاک فوج اور رینجرز کی ٹیمیں بھی ملبے تلے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو کاروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق 5 منزلہ رہائشی عمارت میں 40 فیلٹ تھے اور پینٹ ہاؤس بھی بنا ہوا تھا۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے رہائشی عمرت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کشمنر کراچی کو فوری امدادی کاروائیوں کی ہدایت کی ہے۔