ٹیکسلا میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام شروع ہو چکے‘غلام سرور

93

واہ کینٹ(صباح نیوز) وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ٹیکسلا میں 5 ارب سے زائد کے ترقیاتی کام شروع ہو چکے ہیں،کرونا کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہوئے،حکومت نے احساس پروگرام کے تحت صرف تحصیل ٹیکسلا میں 13 ہزار افراد کو13کروڑ 45 لاکھ روپے تقسیم کیے،دوسرے فیز میں 9ہزار لوگوں کو امداد دی جائے گی،سابق حکمرانوں نے سیاسی بنیاد پر لوگوں کو نوازااور ہم بلا تفریق عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکسلا میں نادار آفس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔غلام سرور خان نے کہاکہ نادرا آفس کے قیام سے ٹیکسلا کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پوراہو گیا ہے،پوری تحصیل میں نادرا کا صرف ایک ہی آفس ہے جو واہ کینٹ میں تھایہاں ٹیکسلا کے لوگوں کا جانا ایک مسئلہ تھا۔اس کے علاوہ چکری میں بھی اس ماہ کے آخر میں نادرا آفس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ ٹیکسلا میں بہت جلد ٹیکسلا میں پاسپورٹ آفس بھی قائم ہو جائے گا۔انہوں نے کہاہماری تحصیل میں بھی کوروناوائرس اپنے پنجے گاڑ رہا ہے،اب تک248 افراد اس کا شکار ہو چکے ہیںاور8 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں،عوام ایس او پیز پربہر صورت عمل کریں۔