چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملتان کے دورے کے بعد لاہور روانہ

105

ملتان (اے پی پی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان ملتان کے 5 روزہ دورے کے بعد لاہور روانہ ہو گئے۔قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جسٹس سرفراز احمد ڈوگر نے چیف جسٹس کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر رجسٹرار بہادر علی خان اور ایڈیشنل رجسٹرار محمد یار ولانہ بھی موجود تھے۔چیف جسٹس نے دورہ ملتان کے دوران ہائیکورٹ میں ای سسٹم لاگو کرنے، عدالتی معاملات میں شفافیت لانے، زیر التوا مقدمات کی جلد سماعت یقینی بنانے، غریب اور مستحق وکلا کومالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے ملتان بینچ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ اور سینیٹائزیشن انٹری گیٹ کا بھی افتتاح کیا۔