سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ بند کرنے کا عندیہ دے دیا

391

پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی پر محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نےپبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کو چند روز میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی سینکڑوں شکایات موصول ہوئی ہیں،ڈرائیورز،پبلک ٹرانسپو رٹرز اور مسافر ایس اوپیز پر عمل نہیں کررہے بسوں، کوچز اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ پر جرمانے کیے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہم انتہائی اقدامات اٹھانے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں،اگر ایس او پیز کی خلاف ورزی کی روش برقرار رہی تو ٹرانسپورٹ بند کرنے کا سوچیں گے،ٹریفک پولیس ایس او پیز پرعمل درآمد کیلیے تعاون نہیں کررہی۔

اویس قادر شاہ نے کہا کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی ہے خلاف ورزیاں کرنے والوں کہ خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔