جولائی اور اگست میں کورونا عروج پر ہوگا، وزیر اعظم

359

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کا عروج جولائی کے آخر یا اگست میں ہوگا، کوشش ہے ان ڈھائی مہینوں میں کورونا کو تیزی سے پھیلنے سے روکا جائے۔

عمران خان نے کورونا کی صورتحال پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ اس ماہ پورےملک میں آکسیجن سےلیس بیڈزدیے جائیں گے، کورونا تیزی سے نہیں پھیلے گا تو اسپتالوں پر پریشر کم آئے گا، ایس او پیز پر عمل کریں گے تو کیسز تیزی سے نہیں پھیلیں گے، ہماری کوشش ہےملک میں کوروناتیزی سےنہ پھیلے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ امیرترین ملک بھی لاک ڈاؤن کھولنےکافیصلہ کر رہےہیں،لاک ڈاؤن  کی وجہ سےلوگ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں،امریکا میں  بھی ایس او پیز کے ساتھ ملک کھول دیا گیا،لاک ڈاؤن سےکوروناکاپھیلاؤکم ہوجاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہمیں پتاہےکوروناوائرس کوپھیلناہے،عوام نےکورونا وائرس کوسنجیدہ نہیں لیا تو ملک کو نقصان ہوگا،اگرعوام بےاحتیاط کرےگی تومطلب وہ ملک کوخطرےمیں ڈال رہےہیں،امریکامیں کوروناسےایک لاکھ سےزیادہ لوگ مرگئے۔