پیٹرول کے 10 دن کے ذخائر موجود ہیں،وزیر توانائی

386

وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں اس وقت پیٹرول کے 10 دن کے ذخائر موجود ہیں، جو لوگ مصنوعی قلت پیدا کر رہے ہیں  پورے پاکستان میں ان کے خلاف  کارروائی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں اس وقت پیٹرول کے 10 دن کے ذخائر موجود ہیں، آئندہ دو روز میں 65 ہزار میٹرک ٹن کی شپمنٹ پہنچ جائےگی، جو لوگ مصنوعی قلت پیدا کر رہے ہیں،پورے ملک میں ان کے خلاف  کارروائی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

انہوں نےکہا کہ وزیراعظم کا عزم ہے کہ ہم نے مافیا کو توڑنا ہے،ہم نےایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ خود جاکر پیٹرول پمپوں کو چیک کریں،جو لوگ مصنوعی بحران پیدا کر رہے ہیں ان کے لائسنس منسوخ کرینگے۔

انہوں نےواضح کیا کہ ک میں پیٹرول،ڈیزل اور مٹی کے تیل کا کوئی بحران نہیں ہے، لوگ قلت کے خوف میں پٹرول اور ڈیزل کی خریداری نہ کریں۔