پنجاب،673ٹریفک حادثات،7افراد جاں بحق،771زخمی

117

لاہور (این این آئی) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 673 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا، جس میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 673 افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 321 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے اسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 66 فیصد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے، اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اور نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 290ڈرائیوز، کم عمر ڈرائیور 23 مسافر 368 اور 120 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 112 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 128 متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 55 حادثات میں 67 متاثرین کے ساتھ دوسرے اور فیصل آباد 48 حادثات میں 58 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 778 متاثرین میں 588 مرد اور 190 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں 138 افراد کی اوسط عمر 18 سال سے کم اور 427 افراد کی اوسط عمر 18 سے 40 سال کے درمیان جبکہ 213 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 598 موٹر سائیکلیں، 86 آٹو رکشے، 62 موٹر کاریں، 20 وین، 5 مسافر بسیں، 21 ٹرک اور 99 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔