بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ ،خواتین اور بچے زخمی

268

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  بھارتی فوج نےایل او سی پر جندروٹ سیکٹر میں ڈیرہ شیرخان، سیندھرہ اور بمروچ گاؤں کی آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 26 سالہ نسرین، 24 سالہ رابعہ، 7 سال کا منشی اور 7 سال کی مومنہ شامل ہیں، انہیں طبی امداد کیلئے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس  پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی کاروائی کا بھر جواب دیا اور دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا  جس کے بعد بھارتی  توپیں خاموش ہوگئیں۔