چینی انکوائری رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

279

اسلام آباد:شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی انکوائری کمیشن کی انکوائری رپورٹ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست (کل) جمعرات کوسماعت کے لیے مقررکردی گئی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ سماعت کریں گے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نےدرخواست میں  موقف اختیار کیا کہ کمیشن نے تحقیقات کرتے ہوئے مجوزہ قانونی تقاضے پورے نہیں کیے،انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قراردیا جائے۔

وزارت داخلہ کے تشکیل کردہ انکوائری کمیشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی جس میں ملز مالکان کو مورد الزام ٹھہرایا۔