آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ پر فیصلہ موخر کردیا

212

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد کے حوالےسے فیصلہ ایک ماہ کیلئے موخر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آئی سی سی کا بورڈ اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوا جس میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سمیت متعدد معاملات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ سے متعلق  فیصلہ موخر کردیا گیا ہے،حتمی فیصلے سے قبل مزید ایک ماہ انتظار کیا جائے گا جس دوران حالات اور مختلف پہلو زیر غور لائے جائیں گے جب کہ رازداری کے معاملات میں خلاف ورزی پر تحقیقات میں تمام بورڈ ممبران اور کونسل منیجمنٹ کو شامل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال اکتو بر، نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے،لیکن کورونا وائرس کےباعث  ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں ہے۔