سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں چلانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے

79

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذیشان شیخ نے سوشل میڈیاپر جھوٹی اوربے بنیاد خبریں پھیلانے اورلوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے والے عناصر کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹی اوربے بنیادخبروں اور پروپیگنڈے سے عوام پریشانی کا شکارہوتے ہیں، سائبر کرائم اپنی ذمے داریاں پوری کرے اورسوشل میڈیاپر بغیرتصدیق اورمن گھڑت خبریں پھیلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کرے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے ایسی خبریں پھیلا رہے ہیںجو نہ تو حکومت کی طرف سے ہیں اور نہ ہی کسی مستندذرائع کی۔انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہیے کہ اگرکوئی مستند اور مثبت خبرہے تو اسے اچھے طریقے سے بیان کرے تاکہ اس معاملے کو احسن طریقے سے حل کیاجائے لوگ اس وقت ذہنی دبائوکا شکار ہورہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے التماس کرتے ہوئے کہاکہ باہر جاتے اوردکانیںکھولتے وقت احتیاط کریںیہ ہم سب پر لازم ہے کہ ہم اپنی اوردوسروں کی زندگی کی حفاظت کریں، اگرکسی شخص میں کوئی ایسی علامات پائی جاتی ہیں جو کوروناوائرس کی ہیںتو وہ اپنی اوردیگرافراد کی جان کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیرکو اپنے اوپرلازم قراردے لے۔