نوشہروفیروز ،وارڈ نمبر13نیوٹائون میں کنڈا مافیا کیخلاف آپریشن

127

نوشہروفیروز(نمائندہ جسارت)ایکسیئن سیپکو نوشہرو فیروز کی سی او سیپکو کے حکم پر وارڈ نمبر 13 نیو ٹائون میں کنڈا کنکشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی۔ تفصیلات کے مطابق ایکسیئن نوشہرو فیروز منصور احمد بھمبرو نے چیف آفیسر سیپکو سکھر محمد سلیم گجر کے حکم پر نیو ٹائون محرابپوروارڈنمبر13 میں کنڈاکنکشن کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا اور کنڈا کنکشن کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے بھی حکم جاری کیا۔ انہوں نے بابر ولد عطامحمد مغل اور غلام قادر ملک کے علاوہ علاقے میں جہاں جہاں کنڈاکنکشن پایا گیا ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ محمد سلیم ملک کا ہوٹل لاک ڈائون کی وجہ سے دو ماہ سے بند رہا۔جس پر سیپکو محرابپور اور آفس کے عملے کی ملی بھگت سے بلاوجہ ڈیڈکشن کیا گیا اس معاملے پر غور کر کے ایکسیئن نے ڈیڈکشن ختم کرنے کے حکم جاری کیا گیا جس پر محمد سلیم ملک نے ایکسیئن کے اس عمل کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ ایکسیئن نے کہا کہ اگر کسی نے کنڈا لگایا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ علاقے میں معززین کا مطالبہ ہے کہ جن لوگوں کے کنکشن پکڑے گئے ہیں ان کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرائی گئی تو ہم احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔