راولپنڈی میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

511

راولپنڈی کے علاقے صدر میں کوئلہ سینٹر چوک پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے کوئلہ سینٹر چوک پر ہونے والا دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سےدھماکہ ہوا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں  کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور دھماکے کی جگہ کو  سیل کردیا ہے جبکہ ریسکیو حخام کی جانب سے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔