سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 49 ہزار سےتجاوز، 793 اموات

238

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 49 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد 793 تک جاپہنچی جبکہ صحتیاب کیسز کی مجموعی تعداد 23 ہزار 113 ہوگئی۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ سندھ میں مجموعی طور کورونا کے 2 لاکھ 77 ہزار 54 ٹیسٹ کئے گئے، آج کرائے گئے ٹیسٹوں کی تعداد 11 ہزار 356 ہے۔

 مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ آج کورونا کے ہزار 428 کیسز سامنے آئے اور صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 49 ہزار 256 ہوگئی جبکہ سندھ میں کورونا سے آج 17 اموات ہوئیں، جس کے بعد مجموعی تعداد 793 ہوگئی اور صحتیاب کیسز کی تعداد 23 ہزار 113 تک جا پہنچی۔