کےایم سی کے مرحوم ملازمین کے بچوں کی بھرتیوں کے لیے کمیٹی کی از سر نوتشکیل

336

3کے ایم سی کے مرحوم ملازمین کے بھرتیوں کے لیے کمیٹی کی از سر نوتشکیل ۔

نئی کمیٹی کے چیئرمین سینئر ڈائریکٹر ایچ ار ایم ہونگے ، اراکین میں ڈائریکٹر اسٹور، ڈائریکٹر پے رول، لیگل ایڈوائزر  ہونگے ۔

کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) بلدیہ عظمٰی کراچی نے مرحوم ملازمین کے بچوں کو کے ایم سی میں ملازمت فراہم کرنے کے لیے قائم خصوصی کمیٹی سے سینئر ڈائریکٹر ویٹرنری سروسز کو نکال کر ازسر نو کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ نوٹیفیکشن کے مطابق نئی کمیٹی کے چیئرمین سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم ہونگے جبکہ اراکین میں ڈائریکٹر اسٹور ، ڈائریکٹر پے رول ، ایڈیشنل لیگل ایڈوائزر اور تمام محکموں کے ڈائریکٹرز ہونگے ۔ کمیٹی تمام درخواستوں کا جائزہ لے کر ان کی اسکروٹنی اور اہلیت کی بنیاد پر انہیں ترتیب دے کر ملازمت کی سفارش رپورٹ اتھارٹی کو دے گی ۔ جس کے بعد تقرر نامے جاری کردیے جائیں گے۔ # 

Sent from my Samsung Galaxy smartphone.