بلوچستان: ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

124

خضدار (آن لائن) بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی، گہرائی 35 کلومیٹر اور مرکز خضدار کا جنوب تھا۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔