خواتین میں کورونا وائرس کی علامات زیادہ ظاہر ہوئیں

353

معروف ادارے گیلپ نے پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تازہ ترین سروے کے نتائج جاری کر دیے ہیں جس میں ان کا کہنا ہے کہ خؤاتین میں مردوں کے مقابلے میں کورونا وائرس کی زیادہ علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پرکیے گئے  سروےکے مطابق مئی میں 78 فیصد پاکستانیوں کو کورونا وائرس کی کوئی بھی تکلیف محسوس نہیں ہوئی۔

گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے کے مطابق  مئی 2020 میں 12 فیصد پاکستانیوں کو بخار کی شکایت ہوئی جب کہ  4 فیصد پاکستانیوں کو خشک کھانسی اور ایک فیصد کو سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی۔

سروے کے مطابق خواتین میں مردوں کی نسبت کورونا وائرس کی علامات زیادہ  ظاہر ہوئیں، 19 فیصد خواتین جبکہ صرف 6 فیصد مردوں کو بخار اور کورونا وائرس کی دیگر علامات ظاہر ہوئیں۔

دوسری جانب پاکستان میں دیہات میں  14 فیصد جب کہ  شہروں میں 7 فیصد لوگوں کو بخار ہوا ہے۔