پی پی‘ پی ٹی آئی اپنی مقبولیت کھو چکے ہیں‘ شاہ غلام قادر

88

نیلم (صباح نیوز)سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا کہ پی پی ، پی ٹی آئی پاکستان و آزادکشمیر میں اپنی مقبولیت کھو چکے ہیں ، نیلم کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے، ادارے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں،نیلم کے وسائل پر نیلم کا حق ہے اور اہل نیلم کو ان کا حق ملے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے شارہ/ کھریگام میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حکمران جماعت نے دوسری جماعتوں کا صفایا شروع کر دیا ۔ا سپیکر قانون ساز اسمبلی کے دورہ شاردہ کے دوران کھریگام سے 32خاندانوں کا مسلم کانفرنس ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو جواب ۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی کے ہاتھوں بیعت ۔ تفصیلات کے مطابق کھریگام سے راجہ برادری نے یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ۔ سپیکر آزادکشمیر جب کھریگام پہنچے تو عمائدین علاقہ اور راجہ برادری کے سرکردہ رہنماوں نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔ کھریگام سے راجہ برادری کی مسلم لیگ میں شمولیت سے حریف جماعتوں کی کمرٹوٹ گئی۔