فواد چوہدری نے عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کردیا

355

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عید الفطر کے بعد عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نےبتایاکہ عید الضحیٰ 31 جولائی 2020 بروزجمعہ ہوگی، فواد چوہدری کے مطابق 21 جولائی کو ذی الحج کا چاند کراچی اوراس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضح طورپراورکئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ چاند کی لوکیشن کیلئے آپ ’رویت‘ ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔