فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 200 افرد کو رہا کرنے کا حکم

298

پشاور :ہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 200 ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ ملزمان کی درخواستوں پرچیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس نعیم نواز پر مشتمل  دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

عدالت نے سزا یافتہ200 ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دےدیااورریمارکس دیے کہ اعترافی بیانات پر ملزمان کو سزاہوئی اور انہیں شفاف ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا،

خیال رہے کہ فوجی عدالتوں نے ان 200 افراد کو دہشت گردی کے الزامات پر سزائیں سنائی تھیں جس کے خلاف ان افراد نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھ تھا۔